مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان سے کہتا ہوں آخری گیندتک کھیلیں ، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے، تمام جمہوری جماعتیں مل کر ملک کی معیشت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نفرت کے بیج بوئے، پارلیمنٹ کو باوقار بنائیں گے، عدلیہ کا احترام کرینگے، عمران خان سے کہتا ہوں آخری گیند تک کھیلیں، بلوچستان کی تمام سیاسی قوتیں اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی گالم گلوچ کی سیاست کو دفن کرنا ہے، اپوزیشن کا اتحاد ملکی مفاد میں ہے۔