اطلاعات و نشریات کے وزیر چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ اس سا ل ملک کے مختلف علاقوں میں قائم 22 پریس کلبوں کو جدید سٹوڈیو آلات فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس سے مقامی صحافی ڈیجیٹل صحافت کے جدید ذرائع استعمال کرسکیں گے۔ اس منصوبے کے تحت فرنیچر اور ساونڈ سسٹم کو بھی جدید بنایا جائے گا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی نے 4 ارب روپے آمدن کا تاریخی ہدف حاصل کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی وی کے دو چینلوں کو جدید بنایا اور آج یہ منافع بخش ادارے بن چکے ہیں۔