پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پریڈ گراوڈ اسلام آباد میں اپنے جلسے کے دوران دھمکی آمیز خط دکھا کر حکومت کے خلاف عالمی سازش بے نقاب کی ہے۔ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پوری قوم کو اعتماد میں لیا ہے۔۔علی محمد خان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے۔
وزیراعظم نے حکومت کے خلاف عالمی سازش بے نقاب کی ہے:علی محمدخان
Mar 30, 2022 | 20:24