اسلام آباد(وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کی سکیورٹی پر جی بی پولیس دوسرے صوبوں میں جانے پر وزارت داخلہ نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سطح کے افسر کو طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جواب دے کس قانون کے تحت پابندی لگائی۔ گذشتہ روز وزیر اعلی گلگت بلتستان کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے وکلاءمیاں علی اشفاق، قدیر جنجوعہ، احد کھوکھر عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو عدالت پیش ہو کر جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت آج تک کیلئے ملتوی کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزارت داخلہ کے 24 مارچ کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔
وزیراعلیٰ جی بی سکیورٹی، وفاقی حکومت جواب دے کس قانون کے تحت پابندی لگائی: ہائیکورٹ
Mar 30, 2023