پٹرولیم مصنوعات‘ ایل پی جی کی قیمتوں میں یکم اپریل سے کمی کا امکان 


لاہور‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ +نامہ نگار) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاو¿ جاری ہے جس کے باعث پاکستان میں یکم اپریل سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے تخمینہ کے مطابق ملک میں ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹرکمی کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔ جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کا امکان ہے، جس سے ایل پی جی پٹرول اور ڈیزل سے 60 فیصد سستی ہوجائے گی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ہورہی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایل پی جی کی سرکاری قیمت میں کمی ہو سکتی ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں تقریباً 70/60 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 740/720 اور کمرشل سلنڈر 2700/3100 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن