قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں ضمنی انتخابات الیکشن کمشن نے پوسٹل بیلٹ کے حصول کیلئے آخری تاریخ 15 اپریل مقرر کر دی 

لاہور (خبرنگار) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے چھ حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 15اپریل مقرر کی ہے۔ قومی اسمبلی کے چھ حلقوں میں سے صوبہ پنجاب میں دو حلقوں NA-108فیصل آباد اور NA-118ننکانہ صاحب میں 30اپریل کو ضمنی انتخاب منعقد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پوسٹل بیلٹ کی سہولت سرکاری ملازمین، پاک فوج کے اراکین اور ان کے اہلخانہ کو مہیا کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں یہ سہولت افراد باہم معذوری، جو کہ ایسی معذوری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے پولنگ سٹیشن پرآ کر ووٹ نہ ڈال سکتے ہوں، ایسے افراد بھی پوسٹل بیلٹ کی سہولت استعمال کرنے کے اہل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...