الحمراء آرٹس کونسل ‘چیئرپرسن تقرری معاملہ‘عدالت کی قاسم علی شاہ کے وکیل کو جوابات داخلے کیلئے مہلت 

لاہور ( خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ نے الحمراء آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرپرسن قاسم علی شاہ کی تقرری کیخلاف درخواست میں قاسم علی شاہ کے وکیل کو جوابات داخل کرنے کیلئے مہلت دیدی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے شہری محمد علی کی درخواست پر سماعت کی جس میں قاسم علی شاہ کے تقرر کو چیلنج کیا گیا ہے۔ قاسم علی شاہ کے وکیل نوشاب اے خان نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے قاسم علی شاہ کو جواب کیلئے 10 مئی تک کی مہلت دے دی عدالت نے دیگر فریقین کو جواب کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے۔

ای پیپر دی نیشن