لاہور (نامہ نگار+لیڈی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے مفت آٹے کے حصول میں خواتین کے ہلاک ہونے کی خبروں کی شدید مذمت اور ان واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو یہ مفت آٹا ان کے گھروں میں جا کر دیا جائے۔