یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہورمیں ریسلنگ اکیڈ می کی تعمیر کا آ غا ز

لاہور (سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کے سٹی کیمپس میں گز شتہ رو زریسلنگ اکیڈ می کے تعمیرا تی کام کا آ غا ز ہوا ۔تعمیرا تی کا م کا افتتا ح وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کیا جبکہ ویٹر نری یونیورسٹی کے چیئر مین سپو رٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد ایوب، ڈائریکٹر سپو رٹس را نا امجد اقبال، پرا جیکٹ ڈائر یکٹر شاہنواز بخا ری بھی اُس مو قع پر مو جو د تھے۔ ہا ئر ایجو کیشن کمیشن کی مالی معا ونت سے قا ئم کی جانے وا لی ریسلنگ اکیڈمی کے پراجیکٹ پر 12 کروڑ سے زا ئد رو پوں کی لا گت آئی گی اور پندرہ ماہ کے عر صہ میں اس کی تعمیر مکمل ہو گی۔ اُس مو قع پر وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے پرا جیکٹ ڈائر یکٹر کو تعمیراتی کام مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی تلقین بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن