لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم اوروفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست مولاناحافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،شیخ الحدیث مولانا سیف الرحمن المھند،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیرحسن،حافظ خالد حسن اورمولانا مجیب الرحمن نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنر ل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کو دینی و ملی خدمات پرحکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی ایوارڈ’’ستارہ امتیاز‘‘ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کی دینی مدارس کے تحفظ و دفاع،مساجد و مدارس کے قیام،ملک میں قیام امن،ترقی و استحکام،فرقہ واریت کے خاتمہ،اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور قرآن وسنت کی ترویح و اشاعت کیلئے بے مثال خدمات ہماری تاریخ کا روشن حصہ ہے۔