لاہور (نیوز رپورٹر)مرغزار سوسائٹی ملتان روڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کے جنرل الیکشن جو کہ2 اپریل سے ہونے جارہے ہیں۔فلاح مرغزار فورم کے صدرچوہدری محمد شہزاد چیمہ ‘ محمد حنیف رامے جنرل سیکر ٹری ‘ڈاکٹر ناصر قریشی ‘خالد مسعود بٹ، عبد الرﺅف ناصر‘ نجیب کھو کھر، مستنصر بانڈے‘ ریاض اعوان پر مشتمل پینل کو سوسا ئٹی کے تمام بلاکس کی بھر پور حمایت حاصل ہے جس کی بڑی وجہ موجودہ صدر چوہدری محمد شہزاد کے ریکارڈ ترقیاتی کام ہیں جو سوسائٹی کی چالیس سالہ تاریخ میں پہلی بار کیے گئے ۔ چوہدری محمد شہزاد نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور جذبہ خدمت کی بدولت سوسائٹی کا نقشہ بدل کرپورا انفراسٹرکچر بحال کیا۔سوسائٹی کے تمام روڈز کو ڈبل کرایا، مین انٹری گیٹ اورمیڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز کرکے اہل علاقہ کے دل جیت لیے۔صرف یہی نہیں مرکزی گیٹ کو باب ختم نبوت کے نام سے منسوب کرنے پر پاکستان تحریک انصاف‘ جماعت اسلامی مرکزی‘ جماعت اہل سنت، تحریک لبیک سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے نمائندوںنے بھی انکی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔