چینی صدر نے روس کا مؤقف سنا ہماری بات سننے کیلئے بھی دورہ کریں: صدر یوکرائن

Mar 30, 2023

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس  سے جنگ کے معاملے پر گفتگو کیلئے چین کے صدر شی جن پنگ کے دورے کے منتظر ہیں۔ ایک انٹرویو میں کہا کہ چینی صدر نے روس کا دورہ  کر کے ان کا موقف لے لیا اور ہماری بات سننے کیلئے انہیں اب یوکرائن کا دورہ بھی کرنا چاہئے، میں ایک سال سے چین کے صدر سے بات کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن تاحال کامیاب نہیں ہو سکا، اب میڈیا کے ذریعے انہیں دعوت دے رہا ہوں۔

مزیدخبریں