میرٹھ (نیٹ نیوز) بھارت میں چالاک چور نالے سے دس فٹ لمبی سرنگ کھود کر جیولری کی دکان میں داخل ہوئے اور لاکھوں روپے کے زیورات چرا کر لے گئے۔ چوری کی یہ انوکھی واردات بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ہوئی۔ جیولری شو روم کا مالک کاروبار شروع کرنے پہنچا تو دکان کھولتے ہی عجیب منظر دیکھ کر حواس کھو بیٹھا۔