تاریخی تقریب‘ برطانوی وزیراعظم کا سرکاری گھر تلاوت قرآن پاک اور اذان کی صدا سے گونج اٹھا

Mar 30, 2023

لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ کے وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈائوننگ سٹریٹ پر ایک تاریخی تقریب ہوئی جہاں پہلی مرتبہ تلاوت قرآن پاک کے بعد اذان کی صدائیں بلند ہوئیں۔ برطانوی دفترخارجہ کے لنکاسٹر ہائوس میں افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ برطانیہ میں مقیم ممتاز مسلم رہنمائوں کو دونوں مقامات  پر مدعو کیا گیا تھا اور جہاں اذان‘ نماز اور تلاوت قرآن پاک کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین گریگ ہینڈز نے 10 ڈائوننگ سٹریٹ میں مہمانوں کا استقبال کیا اور برطانیہ کی ترقی میں مسلمانوں کے تعاون کا اعتراف کیا۔ وزراء نے لندن کو دنیا میں اسلامی مالیات کا مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ مصر کی جامعہ الازہر کے امام شیخ ہانی سعد محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ 

مزیدخبریں