گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) تھانہ کھیالی کے علاقے میں سنگدل باپ نے فائرنگ کرکے کمسن بیٹی کو قتل جبکہ بیوی کو شدید زخمی کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ کھیالی کے علاقے داود والہ کھوہ کے رہائشی ملزم وسیم کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے کسی سے ناجائز مراسم ہیں۔ اسی وجہ سے ماں بیٹی پر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے دو سالہ زارا جاں بحق جبکہ 24سالہ بیوی عروہ زخمی ہو گئی۔ پولیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔