مفت آٹا سنٹرپر بدنظمی جاری، 3 خواتین گر کر بے ہوش، پولیس کا لاٹھی چارج

فیصل آباد؍ بہاولپور (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) میونسپل کمیٹی میاں چنوں میں مفت آٹا سنٹر پر 3 خواتین گر کر بے ہوش ہو گئیں۔ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کروڑ لعل عیسن میں انتظامیہ آٹے کی فراہمی یقینی بنانے میں بری طرح ناکام ہو گئی۔ شہری قطار سے باہر ہوا تو اہلکار نے تھپڑ  رسید کر دیئے۔ بہاولپور میں مفت آٹا لینے کیلئے آنے والے معمر شہریوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ فیصل آباد میں تقسیم مرکز پر خواتین سے پیسے لیتے پولیس اہلکار کانسٹیبل عابد حسین 6 شناختی کارڈز سمیت نوجوان پکڑا گیا۔

ای پیپر دی نیشن