کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 1967 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2300روپے اور 1973 روپے کا اضافہ ہوگیا۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 207900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 178241 روپے کی سطح پر آگئی۔ جبکہ پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر کا بھاؤ 37 پیسے بڑھا ہے۔ انٹر بنک تبادلہ مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 92پیسے ہے۔