ہتک عزت کیس سابق ڈی جی نیب کے وارنٹ گرفتاری معطل

Mar 30, 2023

اسلام آباد (وقائع نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید فیضان حیدر کی عدالت میں زیر سماعت طیبہ گْل کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں پیش ہوجانے پر سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے بریت درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔  سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم  پیش ہوگئے جس پرعدالت نے ان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے20 ہزار روپے مالیتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا، بریت کی درخواست بھی دائر کی گئی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک کیلئے ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں