اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے28 فروری کو عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس اور ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ کیس میں تحریک انصاف رہنماء علی نواز اعوان کی ضمانت کنفرم کرتے ہوئے راجہ بشارت، طاہر صادق، میاں محمد اسلم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جج راجہ جواد عباس حسن نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ تاریخ جنجوعہ میرے دادا نے لکھی ہے۔ راجہ بشارت بھی جنجوعہ راجپوت ہیں جس وجہ سے ان کا مجھ پر حق ہے، ایک راجہ کو دوسرے راجہ سے ملنا چاہیے، عدالت کے جج نے مزید ریمارکس دیے کہ پولیس لکھے پڑھے بغیر ہی دہشتگردی کی دفعات لگا دیتی ہے۔