اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) خیبر پی کے صوابی کے سکول میں جاپان کی مالی اعانت سے سولر پینل کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ جاپان نے اس منصوبے کے لیے شیوا ایجوکیٹڈ سوشل ورکرز ایسوسی ایشن کو 58,928 امریکی ڈالر کی گرانٹ (تقریباً 16.7 ملین روپے کے برابر) فراہم کی تھی۔