اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کے خلاف کاررروائی روک دی

اسلام آباد(وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈا پور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کسی بھی قسم کی تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت سے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کے جاری2 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ میں عدالت کا کہنا ہے کہ مقدمات کے اندراج کی صورت میں ایف آئی آر کی نقول رپورٹ کیساتھ منسلک کی جائیں اور علی امین گنڈا پور کیخلاف جاری انکوائریز کی تفصیلات بھی دی جائیں۔ عدالت نے31مارچ تک تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا اور درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات بھی دور کر دیے، عدالت کا کہنا ہے کہ وکیل درخواست گزار کے مطابق علی امین گنڈا پور کو متعدد جعلی مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں، کیس کی سماعت31 مارچ تک ملتوی کی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...