لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں ساتویں روزے کو بھی پرچون سطح پر دکانداروں نے سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، مختلف علاقوں کے رہائشیوں نے رابطہ کر کے بتایا کہ دکاندار پرائس کنٹرول کا مؤثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری نرخنامے کو صرف دکانوں پر آوزیاں کرتے ہیں جبکہ سبزیاں اور پھل من مانی قیمتوں پر فروخت کرتے ہیں۔
ساتواں روزہ: پرائس کنٹرول کا نظام نہ ہونے کے باعث گراں فروشی جاری
Mar 30, 2023