لاہور (خبرنگار) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے چھ حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 15اپریل مقرر کی ہے۔ قومی اسمبلی کے چھ حلقوں میں سے صوبہ پنجاب میں دو حلقوں NA-108فیصل آباد اور NA-118ننکانہ صاحب میں 30اپریل کو ضمنی انتخاب منعقد کیا جائے گا۔