قومی اسمبلی کااجلاس میں سپریم کورٹ سمیت چاروں صوبوں کی ہائی کورٹس میں التوا ء کا شکار مقدمات کی تفصیلات پیش کی گئیں. رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ سمیت چاروں صوبوں کی ہائی کورٹس میں مجموعی طور پر3 لاکھ 80 ہزار کیسیز زیر التواء ہیں۔دستاویز کے مطابق سپریم کورٹ میں 51 ہزار 744 مقدمات زیر التواء ہیں۔لاہور ہائیکورٹ میں ایک لاکھ 79 ہزار 425 مقدمات زیر التواء ہیں۔سندھ ہائیکورٹ میں 85 ہزار 781مقدمات زیر التواء ہیں۔پشاور ہائیکورٹ میں 41 ہزار 911 مقدمات زیر التواء ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں 17 ہزار 104 مقدمات زیر التواءہیں۔بلوچستان ہائیکورٹ میں 4 ہزار 471 مقدمات زیر التواء ہیں۔التوا کا شکار مقدمات کی تفصیلات وزارت قانون نے پیش کیں۔