لاہور: پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر درج ہونے والے مقدمات کی تفتیش کے سلسلہ میں جے آئی ٹی کے سر براہ نے کل 11 بجے رہنماؤں کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی طرف سے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر، فرخ حبیب، فواد چودھری، اعجاز چودھری مسرت جمیشد چیمہ کو طلب کیا گیا ہے. تمام رہنماؤں کو کل 11 بجے سی سی پی او آفس میں طلب کیا گیا ہے۔تمام پی ٹی آئی رہنما کل جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے. جے آئی ٹی پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر درج 10 مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے ریس کورس شادمان اور سول لائن میں توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملہ کرنے کے مقدمات درج کئے تھے. جن کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔