لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں پرچون سطح پر دکانداروں نے 18ویں روزے کو بھی کھلے عام سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کر کے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ صارفین نے رابطہ کر کے بتایا کہ شہر میں کہیں بھی سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی زیادہ سرکاری قیمت 53روپے کلو مقرر کی گئی لیکن دکاندار 70روپے تک فروخت کر رہے ہیں،آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 48روپے کی بجائے60روپے، پیاز درجہ اول 190روپے کی بجائے270،پیاز درجہ دوم 170کی بجائے190،ٹماٹر درجہ اول103کی بجائے140روپے،ٹماٹر درجہ دوم90کی بجائے100روپے،لہسن دیسی260روپے کی بجائے350،لہسن ہرنائی380کی بجائے430،لہسن چائنہ595روپے کی بجائے650،ادرک تھائی لینڈ540روپے کی بجائے730،ادرک چائنہ520کی بجائے710،کھیرا فارمی33روپے کی بجائے60، میتھی40 کی بجائے60روپے، بینگن55کی بجائے 75،بند گوبھی90کی بجائے110،پھول گوبھی45کی بجائے90،شملہ مرچ230کی بجائے290،شلجم 30روپے کی بجائے40روپے،مٹر70کی بجائے100،کریلا 290کی بجائے 340،کچنار 210کی بجائے300،سبز مرچ درجہ اول170کی بجائے300،لیموں چائنہ100کی بجائے250،مونگرے95کی بجائے110،مولی14کی بجائے 40روپے،پالک فارمی28روپے کی بجائے40روپے،گاجر چائنہ60کی بجائے90روپے، گاجر دیسی40کی بجائے 65روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ پھلوں میں ایک کلو سیب گاچہ درجہ اول220کی بجائے260،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول325کی بجائے400،سیب سفید درجہ اول180روپے کی بجائے240روپے،کیلا درجہ اول درجن 193کی بجائے250،کیلا درجہ دوم درجن140کی بجائے170، امرود درجہ اول195کی بجائے220، انار قندھاری340کی بجائے550، مسمی درجہ اول درجن125کی بجائے190،کینو درجہ اول درجن330کی بجائے370روپے،کینو درجہ دوم درجن 180کی بجائے250، خربوزہ درجہ اول 195کی بجائے240روپے، خربوزہ درجہ دوم105کی بجائے160روپے، سٹرابری درجہ اول250 کی بجائے300، سٹرابری درجہ دوم130 کی بجائے160 روپے اور کھجور ایرانی 485 روپے کی بجائے600روپے فی کلو فروخت کی گئی۔