اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کا اجلاس 1اپریل، بروز پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا، اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے لیے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں جاری کیے گئے کارڈ کو ویلڈ قرار دیا گیا ہے، پریس گیلری میں اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کا داخلہ قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے جاری کیے گے کارڈ پر ہو گا۔