اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 3 بار ملتوی کرنے کے بعدآج ہفتہ کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مختلف مصروفیات کی بنا پر وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس تیسری بار ملتوی کر دیا گیا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم فیصلے ہونے تھے۔ تین بار ملتوی ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ہفتہ کو پھر طلب کر لیا، کابینہ اجلاس آج 30 مارچ بروز ہفتہ کو دن 12 بجے ہو گا، اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ زیر غور آئے گا۔