لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے گوجرانولہ سکینڈری سکول بورڈ کے 128 ملازمین کو مستقل کرنے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت و دیگر سے جواب طلب کرلیا،درخواست گزاران کے وکیل محمد مسلم نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے 128 ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کیے،انتظامیہ نے عدالتی حکم کو یکسر نظر انداز کر دیا،بورڈ انتظامیہ نے عدالتی حکم کی بجائے من پسند افراد کو بھرتی کر کے مستقل کر دیا۔
ہائیکورٹ : گوجرانولہ سکینڈری بورڈ کے 128 ملازمین کو مستقل کرنے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت و دیگر سے جواب طلب
Mar 30, 2024