رواں سال ـ:  منشیات فروشوں کیخلاف 2500 مقدمات‘2584 ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار) لاہور پولیس نے رواں سال کے دوران منشیات فروشوں کیخلاف 2500 مقدمات دراج کر کے 2584 ملزمان کو گرفتارکیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے1966کلو سے زائد چرس،72کلو سے زائد ہیروئن،34کلو سے زائد آئس اور16265لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔  کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ متعلقہ افسران کو منشیات کی آن لائن ترسیل کی روک تھام اور سپلائی چین توڑنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

ای پیپر دی نیشن