لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے ماہ صیام کے تیسرے جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھرکی مساجد، امام بارگاہوں سمیت اہم مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ سکیورٹی پر 74 ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضا کار تعینات ہیں، حساس مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر 200 سے زائد واک تھرو گیٹ، 12 ہزار سے زائد میٹل ڈٹیکٹرز استعمال کئے جا رہے ہیں۔