سرمایہ کاری منصوبوں پر چینی ‘غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی اولین ذمہ داری :آئی جی 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غیر ملکی سرمایہ کاری اور سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی بارے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں جمہوری اور سیاسی استحکام آنے کے بعد سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ پاکستان کے اندر بیرونی سرمایہ کاری اور بین الاقوامی ترقیاتی پراجیکٹس ملکی ترقی کی ضمانت ہیں تاہم پاکستان کے سیاسی و معاشی استحکام سے خائف ہمارا دشمن دہشت گردی کے ذریعے ترقی کے سفر کو روکنے کے درپے ہے۔ پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا ہے۔ سی پیک سمیت سرمایہ کاری منصوبوں پر کام کر رہے چینی و غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی ہماری اولین ذمہ داری ہے، سپیشل پروٹیکشن یونٹ، ایلیٹ، ایگزیکٹو پولیس سی پیک و دیگر منصوبوں پر چینی و غیر ملکی شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...