لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف ، جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر ، فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ ویسے تو تمام دینی اسلامی احکامات میں انسانیت کی اصلاح کیلئے حکمت کے پہلو نکلتے ہیں۔ ان میں اہم دوسرے کی بھوک پیاس کا احساس ہوتا ہے۔ معاشرتی زندگی کے معاملات بہتر ہوتے ہیں۔ اسراف اور فضولیات سے بچنے کی تحریک پیدا ہوتی ہے۔ انسان کھائے پئے بغیر واقعی زندہ نہیں رہ سکتا لیکن اس کو حرف مقصد حیات ہی بنا لینا غیر مناسب ہے۔ ارشاد نبوی ہے کہ پیٹ سے بڑھ کر برا برتن کوئی نہیں ، دوسری جگہ فرمایا کہ قیامت کے روز سب سے زیادہ بھوکا وہ ہوگا جو دنیا میں سیر ہو کر کھانے والا ہوگا۔ جسم کی طاقت بحال کرنے کیلئے چند لقمے ہی کافی ہوتے ہیں۔