مالدیپ کے سابق صدر منہاج یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر مقرر 

Mar 30, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) منہاج یونیورسٹی لاہور نے 3 عالمی ماہرین تعلیم کی تعلیم، امن اور سلامتی کے میدانوں میں نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں پروفیسر مقرر کر دیا ہے۔ان ممتاز پروفیسرز میں مالدیپ کے پانچویں صدر ڈاکٹر محمد وحید حسن مانک، انڈونیشیا کے سابق وزیر داخلہ پروفیسر جنرل ٹیٹو کارناوین اور پروفیسر روہن گونارتنا شامل ہیں۔ ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جاری کر دیا۔ ڈاکٹر وحید نے امریکہ کی سٹینفورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور وہ مالدیپ کے صدر رہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ یونیسیف، یو این ڈی پی اور یونیسکو کے ساتھ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر ٹیٹو نے سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنولوجیکل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ 

مزیدخبریں