لاہور(خصوصی نامہ نگار) غزوہ بدر میں مجاہدین اسلام کا تاریخ کردار تاریخ کا ایک لازوال حصہ ہے۔ رہتی دنیا نبی کے شاگردوں کے کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ غزوہ بدر کے میدان میں جہاد میں حصہ لینے والوں نے قیامت تک آنیوالوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ اللہ کے دین اور رسول اللہؐ کی عظمت کیلئے بڑے سے بڑی قربانی بھی دینی پڑے تو اس سے کبھی دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ یہ باتیں علماء کرام نے مختلف مساجد میں جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے غزوہ بدر اور عظمت حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کے عنوان پر اپنے خطاب میں کہیں۔انہوںنے کہا کہ آج غزہ اور کشمیر میں بھی مظلوم مسلمان ظالموں کے چنگل سے نکلنے کیلئے کسی ایک مجاہد کے مجاہدانہ کردار کا انتظار کر رہے ہیں۔