واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق نیویارک میں ریڈیو سٹی میوزک ہال کے باہر مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ایونٹ میں سابق امریکی صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر مظاہرین نے جوبائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو جنگی مجرم قرار دیا۔مظاہرین نے امریکی حکومت سے اسرائیل کو دی جانے والی تمام امداد میں کٹوتی کا بھی مطالبہ کیا۔
جوبائیڈن کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی
Mar 30, 2024