اسلام آباد(خبرنگار)ہندوستان میں حضرت مجدد الف ثانی کے عرس میں شرکت کیلئے زائرین کی قرعہ اندازی جمعہ کے روز وزارت مذہبی امور میں ہوئی ۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمان نے وزارت کے کمیٹی روم میں بٹن دبا کر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کا عمل مکمل کیا۔ اس سے قبل زیارات ونگ کے افسران نے سیکرٹری مذہبی امور نے بتایا کہ عرس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے 4 سو درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
بھارت میں حضرت مجدد الف ثانی کے عرس میں شرکت کیلئے زائرین کی قرعہ اندازی
Mar 30, 2024