واشنگٹن(این این آئی)امریکی فوج نے جمعہ کو صبح یمن میں حوثیوں کی طرف سے جمعرات کو مسلسل دوسرے دن لانچ کئے گئے چار بغیر پائلٹ کے ڈرونز کو تباہ کرنے کا اعلان کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ایکس پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا کہ 28 مارچ کو شام چھ بجے صنعاکے مقامی وقت کے مطابق 10:56 پر مسلسل دوسرے دن امریکی سینٹرل کمانڈ نے حوثیوں کے چار ڈرونز کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈرون بحیرہ احمر کے اوپر اتحادیوں کے جہاز اور ایک امریکی جنگی جہاز کو نشانہ بنا رہے تھے۔