مدینہ منورہ (اے پی پی)لبنان کے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی نے مسجد نبوی میں نماز ادا کی اور روضہ رسول ﷺپر حاضری دی۔ نگران وزیر اعظم گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تو امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مدینہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد بن فیصل بن عبدالعزیز اور دیگر حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔
لبنان کے نگران وزیر اعظم کی مدینہ منورہ آمد، روضہ رسولﷺ پر حاضری
Mar 30, 2024