بھائی کے ہاتھوں بہن قتل‘ پراسیکیوٹر جنرل نے ڈی پی او ٹوبہ سمیت دیگر کو طلب کر لیا 

لاہور (خبر نگار) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے بھائی فیصل کے ہاتھوں بہن ماریہ کے قتل کو ہائی پروفائل کیس ڈکلیئر قرار دیتے ہوئے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ، ایس پی اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر یکم اپریل کو طلب کرلیا۔ سید فرہاد علی شاہ نے کہا ہے کہ افسران کو تفتیش، شہادت اکٹھی کرنے بارے لائن آف ایکشن دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق صوبے کو کرائم فری بنانے کیلئے اقدامات کریںق گے۔

ای پیپر دی نیشن