20  ایڈیشنل سیشن ججز کی ترقی، 2 رجسٹرار کے تبادلے 

Mar 30, 2024

لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کی زیرصدارت انتظامی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فاضل چیف جسٹس نے 20 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ جن ایڈیشنل سیشن ججوں کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے ان میں مصباح خان، منصف خان ، نوید انجم سلیمی، ہمایوں سعید ، شاہد ضمیر، محمد مظہر سلیم، راجہ امجد اقبال ، محمد شریف، ارشد اقبال، حمیرالترزہرہ ، محمد نعیم سلیم ، شمشاد علی رانا ، غلام حسین ، محمد بلال بیگ ، آفاق احمد ، اعجاز علی ، عمران رضا نقوی ، محمد خالد اسحاق ، اظہار الھق اور محمد فیصل احمد نام شامل ہیں۔ دریں اثناء چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کی منظوری کے بعد دو ایڈیشنل رجسٹرارز کے تبادلے کردیئے گئے،نوٹیفکیشن کے مطابق علی زمان کو ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل ہائیکورٹ بہاولپور بنچ تعینات جبکہ محمد ندیم کا تبادلہ پرنسپل سیٹ پر تبادلہ کردیا گیا۔

مزیدخبریں