ماتحت عدالتوں میں فروری اور مارچ کے دوران 1170 ملزمان کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ

Mar 30, 2024

راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)ضلع کچہری راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں میں ماہ  فروری اور مارچ کے دوران اب تک 1170 ملزموں کو چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل اڈیالہ بھجوایا،790 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے مزید تفتیش کے لئے پولیس کی تحویل میں دیاجبکہ 35 ملزموں کو الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمات سے ڈس چارج کر دیاگیا، 60ملزموں کو عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری قرار دیا، اور ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے، سول ججوں سپیشل مجسٹریٹوں کی عدالتوں میں راولپنڈی پولیس نے کل1960 ملزموں کو پیش کیا جن کے خلاف ڈکیتی چوری قتل اقدام قتل لڑائی جھگڑا نقب زنی راہزنی حدود شراب اسلحہ منشیات قمار بازی آوارہ گردی زمینوں پر قبضہ جعل سازی جعلی چیک دینا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا کے الزام میں ملوث ہونے پر الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی اور مزید کارروائی کے لئے تمام ملزمان کو سخت حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے مجاز عدالتوں کے روبرو پیش کر دیا۔

مزیدخبریں