شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ہی ملک و قوم کو مسائل کے گرداب سے نکال کر عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وژن صوبے کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاستدان اپنے ذاتی یا سیاسی مفادات کی بجائے ملکی مفادات کی تکمیل کو ترجیح دیں تاکہ عوام کی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ پنجاب حکومت بیروزگاری کے خاتمہ اور نوکریوں کے وعدہ کی تکمیل کے لئے بھی موثر منصوبہ سازی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ صوبہ کے نوجوانوں کو نوکریاں ضرور ملیں گی اور اس عمل کا آغاز جلد کردیا جائے گا۔(ن) لیگ ہی ملک کو مسائل سے نکالے گی، عوام کو ریلیف ملے گا: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ہی ملک و قوم کو مسائل کے گرداب سے نکال کر عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وژن صوبے کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاستدان اپنے ذاتی یا سیاسی مفادات کی بجائے ملکی مفادات کی تکمیل کو ترجیح دیں تاکہ عوام کی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ پنجاب حکومت بیروزگاری کے خاتمہ اور نوکریوں کے وعدہ کی تکمیل کے لئے بھی موثر منصوبہ سازی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ صوبہ کے نوجوانوں کو نوکریاں ضرور ملیں گی اور اس عمل کا آغاز جلد کردیا جائے گا۔