اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ہیپی ایسٹر کا تہوار مسیحی برادری یسوع مسیح کے زندہ ہونے کی خوشی میں جوش وخروش کے ساتھ گرجا گھروں میں خدواند کی شکر گزاری ادا کرکے مناتے ہیں۔یسوع مسیح دنیا میں خوشخبری صلح،محبت،عاجزی کا پیفام لے کر آئے،مسلمان یسوع مسیح کو اللہ تعالی کا برگزیدہ اور سچا پیغمبر مانتے ہیں اور ان کا بھی ایمان ہے یسوع مسیح آسمانوں پر زندہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر مسیحی راہنما راشد چوہان،پاسٹر قیصر پرویز نے گڈ فرائیڈے کے موقع پر جی سیون چرچ میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا گڈ فرائیڈے کی گرجا گھروں میں مذہبی رسومات بھی ادا کی گئیں اور آخر میں ملک کی ترقی خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔ان رہنماوں نے دنیا بھر میں بسنے والی تمام مسیحی برادری کو پیپلز پارٹی کے قائدین صدر زرداری، بلاول بھٹو، یوسف رضا گیلانی،نیر حسین بخاری،سبطی شاہ،راجہ شکیل عباسی ایڈوکیٹ کی طرف سے ایسٹر کی مبارکباد دی۔
گڈفرائیڈے کے موقع پر جی سیون چرچ میں دعائیہ تقریب
Mar 30, 2024