کلکتہ(این این آئی)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ایک ایئرپورٹ کی سیکیورٹی پر مامور نیم فوجی دستے کے اہلکار نے اچانک خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ ایئرپورٹ میں گولی کی آواز سے بھگدڑ مچ گئی۔ معمولات معطل رہے اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔