زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب 

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سینیٹ انتخابات کے لیے زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے آج جواب طلب کر لیا، اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی کاغذات نامزدگی مسترد کیے، سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔

ای پیپر دی نیشن