بلوچستان : الیکشن کمشن نے سابق صوبائی وزیر  کی جیت کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

کوئٹہ (این این آئی)  الیکشن کمشن نے سابق صوبائی وزیر زمرک خان کی بطور رکن بلوچستان اسمبلی پی بی 50(قلعہ عبداللہ)سے جیت کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے پورے حلقے میں 21 اپریل کو دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمشن نے گزشتہ روز حلقے کے 6 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا ۔
زمرک خان نے 44 ہزار 713 ووٹ حاصل کیے جب کہ ملک نواز 43 ہزار 445 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے میر واعظ خان اچکزئی نے 34 ہزار 604 ووٹ حاصل کیے۔سماعت کے دوران اے این پی رہنما کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ حلقے کے کئی پولنگ اسٹیشنز پر ٹرن آٹ غیر فطری رہا تاہم وہاں دوبارہ انتخابات کا حکم نہیں دیا گیا، انہوں نے کہا کہ دوبارہ انتخابات کا حکم صرف ان پولنگ سٹیشنوں پر دیا گیا جہاں ان کے مکل کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔بلوچستان میں انتخابات کے بعد والا ہفتہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے احتجاج سے متاثر رہا جب مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں بشمول دھاندلی، جوڑ توڑ اور انتخابی نتائج کے اعلان میں بے جا تاخیر کے خلاف کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔تحمل سے کام لینے اور مذاکرات کی اپیلوں کے باوجود سیاسی اور مذہبی گروہوں نے انتخابی شفافیت اور احتساب کے اپنے مطالبات پر زور دیتے ہوئے ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...