اسلام آ باد (آئی این پی ) ایران پر امریکی معاشی پابندیوں نے ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر کر دیں۔ مسلسل تیسرے مالی سال ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر اور درآمدات میں اضافہ ہوا ہے، مالی سال 2021 سے 2023 کے دوران ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر رہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا برآمدات صفر رہنے کی بڑی وجہ ہے جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی ایران سے درآمدات مزید بڑھ گئیں، گزشتہ3 سال کے دوران پاکستان کی ایران سے درآمدات 2 ارب17 کروڑ ڈالر رہیں۔ مالی سال2021 میں پاکستان کی ایران سے درآمدات 51 کروڑ 36 لاکھ ڈالر تھیں جبکہ مالی سال 2022 میں ایران سے درآمدات کا حجم 77 کروڑ 38 لاکھ ڈالر تھا اور مالی سال2023 میں ایران سے درآمدات بڑھ کر 88کروڑ ڈالرپرپہنچ گئیں۔ اسی طرح مالی سال2020 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صرف 10ہزار ڈالر تھیں، مالی سال 2019 میں ایران کیلئے برآمدات کا حجم ایک کروڑ 24 لاکھ ڈالر تھا جبکہ مالی سال 2018 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات 2 کروڑ 29 لاکھ ڈالر تھیں۔