پارلیمنٹ ہائوس اور لاجز میں پینے کا پانی صحت کیلئے نقصان دہ قرار 

 اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) اراکین پارلیمنٹ کیلئے بھی پینے کا پانی غیرمحفوظ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو مراسلہ بھیج دیا۔ پارلیمنٹ ہائوس اور لاجز میں پینے کا پانی صحت کیلئے نقصان دہ قراردیدیا گیا،یہ انکشاف پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل کی سہ ماہی رپورٹ میں سامنے آیا۔  دستاویز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر روم سمیت چھ مقامات سے پانی کے نمونے لیے گئے۔ پارلیمنٹ ہاوس سے لیے گئے تمام نمونوں کا پانی آلودہ تھا،پی سی آر ڈبلیو آرکی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ لاجزمیں تین بلاکس کے ٹینکوں کا پانی قابل استعمال نہیں ۔  صرف مین فلٹریشن پلانٹ کا پانی محفوظ پایاگیا۔پارلیمنٹ ہاوس اورلاجز میں پانی فراہمی سی ڈی اے کی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر دی نیشن