اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی نظامات تعلیم کے زیر اہتمام اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ تقریب کا انعقاد ماڈل کالج ایف سیون ٹو میں ہوا مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای تنویر احمد تھے اول دوئم سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے اداروں کے 58 پرنسپلز کو پچاس ہزار روپے نقدانعام اور تعریفی اسناد دی گئیں جن میں نصرت فرید ہیڈ مسٹریس ایف سیون سکول زاہدہ نسیم کھنہ ڈاک آٹھویں کلاس غزالہ بشیر جی سکس ون میڑک لیول پرنسپل ایف سکس ٹو عالیہ درانی انٹرمیڈیٹ اور پروفیسر فوزیہ شیخ پرنسپل ماڈل کالج ایف سیون ٹو کو ایوارڈ دئیے گئے ۔